کراچی:کسی مدرسے میں اگر ریاست دشمن چھپے ہیں تو کارروائی کیلئے تیار ہیں، علماء اکرام
کراچی :مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علما کا کہنا ہے کہ اگر کسی مدرسے میں کوئی ریاست دشمن چھپے ہوئے ہیں تو ہم ان کیخلاف کارروائی کیلئے تیار ہیں۔
کراچی میں مفتی منیب الرحمان نے اتحاد تنظیمات المدارس کے عمائدین، علامہ شبیر میثمی سمیت دیگر علمائے کرام نے مشترکہ پریس کانفرنس کی، مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ ہم نے کبھی ملکی سلامتی کے خلاف کام نہیں کیا، ہمیشہ مسلح افواج کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔
مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ ریاست کی جانب سے مدارس کی رجسٹریشن نہیں ہو رہی، ہم تو چاہتے ہیں رجسٹریشن ہو اور بینک اکاؤنٹ کھولے جائیں تاکہ ہر چیز کا ریکارڈ رہے، علماء اکرام کا کہنا تھا کہ دینی مدارس نے کبھی فساد سے فائدہ اٹھانے کا سوچا تک نہیں، ہمیں حریف کے بجائے حلیف سمجھا جائے۔
Load/Hide Comments




