عائشہ عمر کا سوشل میڈیا پر مبہم پیغام، مداح تشویش میں مبتلا

لاہور: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ عائشہ عمر کے سوشل میڈیا پر جاری کردہ پیغام نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا۔

حال ہی میں عائشہ عمر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے سلیولیس شرٹ پہن رکھی ہے جبکہ کھلی زلفوں اور معنی خیز مسکراہٹ کے ساتھ کسی گہری سوچ میں گم دکھائی دے رہی ہیں۔

پوسٹ کے طویل کیپشن میں عائشہ نے مبہم الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ “تاحال معلوم نہیں لیکن وہ دن قریب ہے جس دن میں کرونگی، لیکن ابھی فی الحال میں ہر روز بہتر کرنے کی کوشش کر رہی ہوں، بہتر ہونے کیلئے اور بہتر محسوس کرنے کیلئے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں