کینسر سے لڑتی حنا خان نے کیمو تھراپی کے بعد کی تصاویر شیئر کر دیں
ممبئی: کینسر کے موذی مرض سے لڑتی بھارت کی معروف اداکارہ حنا خان نے کیموتھراپی کے بعد اپنی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔
حنا خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی چند نئی تصاویر پوسٹ کیں جن میں اداکارہ کے سر کے بال چھوٹے نظر آ رہے ہیں جبکہ اداکارہ کی گردن اور جسم پر موجود تازہ زخموں کے نشان بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔
تصاویر میں نظر آنے والے زخموں کے نشان حنا خان کے کینسر کے علاج کے دوران آئے ہیں، اُنہوں نے اپنے زخموں کی تصاویر انسٹاگرام پر اس لئے پوسٹ کیں تاکہ وہ اس جان لیوا مرض میں مبتلا دیگر مریضوں کی ہمت بڑھا سکیں۔
کینسر کی تشخیص کے باوجود چہرے پر مُسکراہٹ سجائے بھارتی اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں اپنے چاہنے والوں سے سوال کیا کہ آپ کو ان تصاویر میں کیا نظر آرہا ہے؟ میرے جسم کے نشانات یا میری آنکھوں میں اُمید؟
Load/Hide Comments




