پی ٹی آئی رہنماؤں کی نامزد وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور سے ملاقات

پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی، شیر افضل مروت اور عثمان بیٹنی کی سپیکر ہاؤس آمد ہوئی۔

پی ٹی آئی رہنماؤں نے خیبر پختونخوا کے نامزد وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور سے ملاقات کی، سابق گورنر شاہ فرمان بھی ملاقات میں موجود تھے۔

ملاقات کے دوران ملکی سیاسی صورتحال خصوصاً خیبر پختونخوا میں حکومت سازی پر گفتگو کی گئی، اس موقع پر علی امین گنڈاپور کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں