ڈپٹی کمشنر ٹنڈوالہیار الطاف گوہر میمن نے آج تعلقہ ٹنڈوالہیار کے گورنمنٹ ہائی اسکول خیر محمد جروار اور گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول خیر محمد جروار کا اچانک دورہ کیا

ڈپٹی کمشنر ٹنڈوالہیار الطاف گوہر میمن نے آج تعلقہ ٹنڈوالہیار کے گورنمنٹ ہائی اسکول خیر محمد جروار اور گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول خیر محمد جروار کا اچانک دورہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے اساتذہ اور طلبہ و طالبات کے حاضری رجسٹر چیک کئے جبکہ اسکولوں میں طلبہ و طالبات کی کم حاضری پر برہمی کا اظہار کیااوراساتذہ کوتنبیہ کی کہ وہ طلبہ و طالبات کی سو فیصد حاضری کو یقینی بنائیں اس ضمن میں بچوں کے والدین سے ملاقاتیں کریں اور انہیں پابند کریں کہ وہ بچوں کو روزانہ کی بنیاد پر اسکول بھیجیں۔ڈپٹی کمشنر نے اسکول کی کمپیوٹر لیب کا بھی جائزہ لیا اور انہوں نے طلبہ و طالبات سے سوالات کئے اور صحیح جوابات دینے والے بچوں میں نقد انعام تقسیم کئے بعد ازاں ڈپٹی کمشنر ٹنڈوالہیار نے خیر محمد جروار میں محکمہ پبلک ہیلتھ انجنیئرنگ کے آر او پلانٹ اوررورل ہیلتھ سینٹر نصرپور کا بھی دورہ کیا اور وہاں موجود سہولیات کا جائزہ لیا

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں