ٹنڈوالہیار:معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ ملک وقوم کے معماروں کی صحت کی حفاظت
معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ ملک وقوم کے معماروں کی صحت کی حفاظت اور ذہنی ماحول کو تبدیل کرنے کے لیے ہذا اسکول اپنے بچوں کو ماہانہ بنیادوں پر مختلف پروگرامات کا انعقاد کرکے انھیں بھر تفریخی پروگرامات بھی کروائیے جاتے ہیں یہی وجہ ہے کہ ہمارے اسکول کے طلبہ و طالبات دیگر اسکول کے بچوں کے مقابلے اپنا ایک مقام رکھتے ہیں
ان خیالات کا اظہار دی ایجوکیٹرر اسکول کیمپکس کے سعود احمد خان وسیم شیخ نے بچوں کو سندھ میوزیم حیدرآباد سمیت دیگر تفر یحی مقامات کا دورہ کرانے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے مذید کہا کہ ہمارے ادارے کا ایک ہی اصول ہے کہ ملک کے معماروں کو ہر طرح سے تیار کیا جائے ہمارے اسکول میں ہفتوار صفائی کا ہفتہ بھی منایا جاتا ہے اور بچوں کو سکھیاں جاتا ہے کہ گھر کو اور معاشرے کو کس طرح صاف رکھا جائے گا جبکہ صحت کے سلسلے بھی بھی تربیت دی جاتی ہے اس کے لیے بچوں کو تاریخی مقامات کا دورہ بھی کروایا جاتا ہے جس کا مقصد بچوں کو تاریخ سے بھی آشنا کیا جاسکے جبکہ بچوں کے ذہنی ماحول تبدیل کرنے کے لیے تفر یحی مقامات کا بھی وزٹ کراتے ہیں جبکہ طلبہ و طالبات کا کہنا تھا کہ ہماری اسکول کی انتظامیہ کی جانب سے ہمیں ہر طرح کی تربیت فراہم کی جارہی ہے یہی وجہ ہے کہ ہمارے اسکول کے بچے امتحانات بھی بھی نمایا پوزیشن حاصل کرکے اپنے استادوں والدین کا نام روشن کررہے ہیں ان تمام تر تربیتی پروگرامات کی تکمیل کے لیے اسٹاف اور ٹیچر کا اہم کردار ہوتا ہے کہ وہ بچوں کو ہر پروگرام کے مطابق تیار کرتے ہیں




