وزیر اعظم کی مکہ مکرمہ کے مقدس مقام پر ڈرون حملے کی بزدلانہ کوشش کی شدید ترین الفاظ میں مذمت
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ میں مکہ مکرمہ کے مقدس مقام پر ڈرون حملے کی بزدلانہ اور گھناؤنی کوشش کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مکہ مکرمہ پر حملے کی کوشش ناقابل معافی اور قابلِ مذمت ہے، پاکستانی قوم مکہ مکرمہ کے مقدس مقام پر حملے کی کوشش پر شدید رنجیدہ اور مضطرب ہے، سعودی مسلح افواج کی بروقت کارروائی کو سلام پیش کرتے ہیں۔ دیسیکمیونٹی جوائن کریں
وزیراعظم نے کہا کہ سعودی افواج نے فوری اور بہادری سے کارروائی کی، تمام فریقین تحمل کا مظاہرہ اور کشیدگی بڑھانے سے گریز کریں، خطہ پہلے ہی تنازعات سے بہت زیادہ متاثر ہوچکا، ہمیں مزید کشیدگی سے بچنا ہوگا۔
Load/Hide Comments




