حملوں کے لیے امریکا نے یو اے ای کی سرزمین استعمال کی، عباس عراقچی کا دعویٰ
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی فورسز نے متحدہ عرب امارات کی سرزمین سے ایران کے جزائر خارک اور ابوموسیٰ پر راکٹ حملے کیے۔
امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں عباس عراقچی نے کہا کہ گزشتہ رات ایران کے دونوں جزائر کو HIMARS راکٹوں سے نشانہ بنایا گیا۔ جغرافیائینقشے دیکھنا
عراقچی کے مطابق ایرانی فورسز نے حملوں کے لانچ پوائنٹس کا سراغ لگایا جن میں راس الخیمہ اور دبئی کے قریب ایک مقام شامل تھا۔
رنے والے سعودی آئل ٹینکر کو روک لیا گیا، ایرانی میڈیا کا دعویٰ
ایران کی نئی دفاعی ٹیکنالوجی؛ آبنائے ہرمز میں امریکی ڈرون ایم کیو 9 مار گرایا
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ اب یہ واضح ہے کہ راکٹ متحدہ عرب امارات سے فائر کیے گئے، اور پڑوسی ملک کی سرزمین کو ایران کے خلاف حملے کے لیے استعمال کرنا بالکل ناقابل قبول ہے۔
عباس عراقچی نے مزید کہا کہ گنجان آباد علاقوں کے قریب سے راکٹ داغنا انتہائی خطرناک عمل ہے۔




