پاکستان کا ٹیسٹ ریکارڈ 1987 کے بعد پہلی بار منفی ہوگیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ ریکارڈ نے 1987 کے بعد پہلی بار منفی رخ اختیار کر لیا ہے
انگلینڈ کے خلاف لارڈز ٹیسٹ میں شکست کے بعد پاکستان کے مجموعی ٹیسٹ میچز میں ناکامیوں کی تعداد فتوحات سے بڑھ گئی ہے۔ عالمینقشے دیکھیں
لارڈز میں ہونے والا میچ پاکستان کا 473واں ٹیسٹ تھا جس کے نتیجے کے بعد قومی ٹیم نے 153 مقابلے جیتے جبکہ 154 میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
اس سے قبل آخری مرتبہ پاکستان کا ریکارڈ 1987 میں منفی ہوا تھا۔
اگست 1987 میں دی اوول میں انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ ڈرا ہونے کے بعد پاکستان نے 170 ٹیسٹ میچز میں 39 کامیابیاں اور 40 شکستیں حاصل کر رکھی تھیں۔ عالمینقشے دیکھیں
گزشتہ چند برسوں میں پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ میں مسلسل ناقص کارکردگی نے اس تاریخی منفی ریکارڈ کی بنیاد رکھی جو ٹیم کے موجودہ بحران کی عکاسی بھی کرتی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں