ٹرمپ انتظامیہ نے مزید جنگ کے لیے کانگریس سے 87 ارب ڈالر کے فنڈز مانگ لیے

واشنگٹن: ایران کے ساتھ جاری فوجی کشیدگی کے باعث امریکی دفاعی اخراجات میں غیرمعمولی اضافہ ہوگیا ہے جس کے بعد ٹرمپ انتظامیہ نے آئندہ مرحلے کی کارروائیوں اور دفاعی ضروریات کے لیے کانگریس سے تقریباً 87 ارب ڈالر کے اضافی فنڈز کی درخواست کر دی ہے۔
امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے سینیٹ کی فنڈز مختص کرنے والی کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ایران کے ساتھ جاری فوجی آپریشنز پر اب تک 37.5 ارب ڈالر خرچ ہو چکے ہیں۔ ان کے بقول اس رقم میں 30 ستمبر تک متوقع اخراجات بھی شامل ہیں۔ Politics

پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا تھا کہ موجودہ عالمی حالات میں دفاعی بجٹ میں کمی نہیں بلکہ امریکی فوج کی استعداد بڑھانے کی ضرورت ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں