کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند آج سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچیں گی
دفترخارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی دعوت پر کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند پاکستان کا پہلے سرکاری دورے پر کل اسلام آباد پہنچیں گی۔ History
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق وزیر خارجہ انیتا آنند کا منصب سنبھالنے کے بعد یہ پاکستان کا پہلا دورہ ہوگا، اس دوران نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور انیتا آنند کے درمیان دوطرفہ مذاکرات ہوں گے، جن میں پاکستان اور کینیڈا کے تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا۔
مزید دریافت کریں
بریکنگ نیوز
News
ایکسپریس نیوز
ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ بات چیت کا محور تجارت و سرمایہ کاری، تعلیم اور عوامی سطح پر روابط کو مزید فروغ دینا ہوگا، اس کے علاوہ دونوں وزرا باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ کینیڈا کی وزیر خارجہ اپنے دورہ پاکستان کے دوران ملکی قیادت سے بھی ملاقات کریں گی۔ History
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور کینیڈا کے درمیان خوش گوار دوطرفہ تعلقات قائم ہیں، جن کی بنیاد قریبی عوامی روابط پر ہے اور کینیڈا میں مقیم متحرک پاکستانی تارکین وطن نے ان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا




