امریکا کے ایران پر مسلسل چھٹے روز بھی حملے، مختلف شہروں میں دھماکوں اور ہلاکتوں کی اطلاعات

واشنگٹن: امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی مزید شدت اختیار کر گئی ہے، جہاں امریکی فوج نے مسلسل چھٹے روز بھی ایران کے مختلف علاقوں پر نئی فضائی کارروائیاں کیں۔
مزید دریافت کریں
اردو نیوز
Government
ایران خبریں
امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تازہ حملوں کا مقصد ایران کی عسکری صلاحیتوں کو مزید محدود کرنا اور اس کے فوجی ڈھانچے کو نقصان پہنچانا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق صوبہ ہرمزگان کے ساحلی شہر بندر خمیر میں واقع اہم پل کو رات گئے نشانہ بنایا گیا۔ حملے کے نتیجے میں پل کو شدید نقصان پہنچا جبکہ بعد ازاں ایرانی خبر رساں اداروں نے ہلاکتوں کی تعداد 7 ہونے کی اطلاع دی ہے۔ GeographicReference

حکام کے مطابق 9 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں قریبی اسپتالوں میں منتقل کرکے علاج فراہم کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں
Express News
ٹرمپ ایران کے ساتھ سفارتکاری کیلئے ہمیشہ تیار ہیں، وائٹ ہاؤس

رپورٹس کے مطابق حملے میں کیہوارستان پل اور بندر عباس کے ایک رہائشی علاقے کو بھی نشانہ بنایا گیا جس سے شہری انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا۔

دوسری جانب ایرانی خبر رساں ایجنسی تسنیم نے دعویٰ کیا ہے کہ بندر عباس کے قریب ایک پہاڑی پر نصب مواصلاتی ٹاور بھی امریکی حملے کی زد میں آیا جس کے باعث شہر کے بعض علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ GeographicReference

امریکی حکام نے انفرادی اہداف کی تفصیلات جاری نہیں کیں تاہم سینٹکام کا کہنا ہے کہ کارروائیاں ایران کی فوجی صلاحیت کو کمزور کرنے کے لیے جاری رہیں گی جبکہ ایرانی حکام نے حملوں کے نتائج اور نقصانات کا مزید جائزہ لینے کا عمل شروع کر دیا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں