جے ڈی وینس نے ایران مذاکرات سے مالی فائدہ اٹھانے کے الزامات مسترد کر دیے

واشنگٹن: امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے وائٹ ہاؤس کے سینئر مشیروں جیرڈ کشنر اور اسٹیو وٹکوف پر ایران سے متعلق مذاکرات کے دوران مالی فائدہ اٹھانے کے الزامات کو مکمل طور پر بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔

مزید دریافت کریں
Language Resources
History
بین الاقوامی خبریں
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں جے ڈی وینس نے کہا کہ ایسی خبریں اور دعوے حقیقت پر مبنی نہیں ہیں۔ Textiles& Nonwovens

انہوں نے کہا کہ جیرڈ کشنر اور اسٹیو وٹکوف صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیم کے قابلِ اعتماد ارکان ہیں اور ان پر اندرونی معلومات سے مالی فائدہ اٹھانے کا الزام عائد کرنا بالکل مضحکہ خیز ہے۔

امریکی نائب صدر کا یہ ردعمل ایک سوشل میڈیا اکاؤنٹ کی اس پوسٹ کے بعد سامنے آیا، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ایران سے متعلق مذاکرات میں شامل بعض امریکی عہدیداروں نے اپنی ذمہ داریوں سے مالی فائدہ حاصل کرنے کی کوشش کی۔ ExecutiveBranch

جے ڈی وینس نے ان دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے پھیلائی جانے والی اطلاعات میں کوئی صداقت نہیں اور یہ محض بے بنیاد الزامات ہیں۔

تاحال جیرڈ کشنر اور اسٹیو وٹکوف کی جانب سے اس معاملے پر کوئی علیحدہ بیان جاری نہیں کیا گیا، جبکہ متعلقہ الزامات کے حق میں بھی کوئی عوامی ثبوت پیش نہیں کیا گیا ہے۔

سیاسی مبصرین کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی اور سفارتی رابطوں کے باعث مختلف نوعیت کے دعوے اور افواہیں سامنے آ رہی ہیں، تاہم ان میں سے کئی کی آزادانہ تصدیق ابھی تک نہیں ہو سکی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں