امریکا کیساتھ تنازع ایران کے ہتھیار ڈالنے سے کبھی ختم نہیں ہوگا، باقر قالیباف

ایران کے اعلیٰ مذاکرات کار اور پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نےکہا ہےکہ دنیا بھر کے ممالک کے لیے جنگ کا خاتمہ ترجیح ہونا چاہیے، تاہم سب کو یہ سمجھ لینا چاہیے کہ امریکا کے ساتھ تنازع ایران کے ہتھیار ڈالنے سے کبھی ختم نہیں ہوگا۔

مزید دریافت کریں
Geographic Reference
لائیو ٹی وی
نیوز ویب سائٹ
ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے آئی آر آئی بی کے مطابق انڈونیشیا کی پارلیمنٹ کے اسپیکر سے ملاقات کے دوران محمد باقر قالیباف نے کہا کہ ہم نے اپنے ملک کے دفاع کی تیاری کبھی نہیں روکی، انہوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا معاہدے سے پیچھے ہٹا تو ایران ہر قسم کے دفاع کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کو امریکا پر کسی قسم کا اعتماد نہیں، مذاکرات کے دوران بھی انہوں نے امریکی نائب صدر کو واضح طور پر بتا دیا تھا کہ ہمیں امریکا پر بالکل بھی بھروسہ نہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ایران اور امریکا کے درمیان 14 نکاتی مفاہمتی یادداشت طے پائی تھی جس میں آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے، ایران پر بعض مالی پابندیوں میں نرمی، جوہری پروگرام پر تکنیکی مذاکرات اور دونوں ممالک کی جانب سے تمام محاذوں پر جنگ بندی برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا تھا۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا نے ایران کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنے پر آمادگی ظاہر کی ہے، تاہم انہوں نے ایک بار پھر واضح کیا کہ ایران کے ساتھ جنگ بندی اب ختم ہو چکی ہے۔

ٹرمپ کے مطابق ایران نے امریکا سے مذاکرات جاری رکھنے کی درخواست کی تھی جسے واشنگٹن نے قبول کر لیا لیکن جنگ بندی بحال نہیں کی جائے گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں