ٹرمپ کے قتل کی نئی سازش؟ ایرانی منصوبے سے متعلق اسرائیلی انٹیلی جنس کا بڑا انکشاف

واشنگٹن: امریکی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے حالیہ دنوں امریکا کو ایسی نئی خفیہ معلومات فراہم کی ہیں جن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کرنے کے ایک مبینہ اور مخصوص ایرانی منصوبے کا ذکر کیا گیا ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے باخبر ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ امریکی حکام کو کافی عرصے سے صدر ٹرمپ کے خلاف ممکنہ حملوں سے متعلق مختلف نوعیت کی اطلاعات موصول ہوتی رہی ہیں، تاہم اسرائیل کی جانب سے فراہم کی جانے والی تازہ معلومات ایک نئے اور مخصوص منصوبے سے متعلق ہیں۔ Politics

اسی طرح وال اسٹریٹ جرنل نے بھی نام ظاہر نہ کرنے والے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ اسرائیلی انٹیلی جنس نے امریکا کو صدر ٹرمپ کے خلاف ایک نئے مبینہ منصوبے سے آگاہ کیا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں