بلاول کی کراچی کی ترقی کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی کی ترقی کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کردی۔

سندھ کی ترقی کے اسٹریٹجک منصوبوں کے جائزے کے لیے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں اجلاس ہوا جس میں کیٹی بندر انٹیگریٹڈ کوریڈور اور سندھ انٹرنیشنل فنانشل سینٹر منصوبوں پر غور کیا گیا۔

اس کے علاوہ اجلاس کو سندھ میں اے آئی انفرا اسٹرکچر، ڈیٹا سینٹرز اور فارمرز ایگریکلچرل کلیکٹوز منصوبے پر بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ منصوبوں سے روزگار، برآمدات اور سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا۔

بلاول بھٹو زرداری نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ سندھ کی معاشی تبدیلی طویل المدتی وژن کا حصہ ہے۔

بلاول بھٹو زرداری سے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی ملاقات بھی ہوئی جس میں انہیں شہر کے 6 بڑے منصوبوں کی تکمیل پر بریفنگ دی گئی۔

میئر کراچی نے بتایا کہ ابراہیم حیدری پل 120 دن اور عظیم پورہ فلائی اوور 93 دن میں مکمل کیا جبکہ گٹر باغیچہ میں 100 ملین گیلن یومیہ سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ تیاری کے آخری مراحل میں ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں