ایران کو کوئی اختلاف ہے تو فون پر بات کر سکتا ہے، جے ڈی وینس
واشنگٹن (27 جون 2026): ایران پر امریکا کے فضائی حملے پر امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تشدد کا جواب تشدد سے دیا جائے گا، ایران کو کوئی اختلاف ہے تو فون پر بات کر سکتا ہے۔
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے X پر لکھا ’’ایران نے جنگ بندی کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ ہم نے اس کی پاس داری کی ہے۔ اگر انھیں اس بات پر اختلاف ہے کہ مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر کس طرح عمل کیا جا رہا ہے، تو وہ فون اٹھا کر بات کر سکتے ہیں۔‘‘
سینٹکام کا کہنا ہے کہ اس نے ایران کے میزائل اور ڈرون ذخیرہ کرنے کے مقامات اور ساحلی ریڈار تنصیبات پر ایک طاقت ور حملہ کیا ہے، اور یہ کارروائی خلیج میں ایک آئل ٹینکر پر ایران کی جانب سے کیے گئے مبینہ ڈرون حملے کے جواب میں کی گئی ہے۔
Load/Hide Comments




