اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے بعد امریکا ایران مذاکرات کا سلسلہ آج سوئٹزرلینڈ میں شروع ہوگا

اسلام آباد مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کے بعد امریکا ایران مذاکرات کا سلسلہ آج سوئٹزرلینڈ کے شہر برجنسٹاک میں شروع ہوگا۔

سوئس وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ معاہدے پر عمل درآمد کیلئے امریکا اور ایران کے مندوبین آج برجنسٹاک میں ملاقات کریں گے۔

اس موقع پر ثالث پاکستان اور قطر کے نمائندے بھی موجود ہوں گے۔

یہ واضح نہیں ہوسکا کہ برجنسٹاک میں بات چیت میں فریقوں کے کون سے مندوبین شرکت کریں گے اور یہ کس نوعیت کی ہوگی۔

سوئس حکومت نے میٹنگ سے متعلق مزید تفصیل نہیں بتائی۔ میٹنگ میں دیگر ممالک کی شرکت سے متعلق بات بھی نئے اعلامیہ سے نکال دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی اور ایرانی صدور کے بعد وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پربطور ثالث دستخط کیے تھے۔

وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے میں اسلام آبادمفاہمتی یادداشت پر امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ اور ایران کے صدر مسعود پزشکیان کے دستخط موجود ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں