سندھ کابینہ نے مالی سال 27-2026 کے بجٹ کی منظوری دے دی

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا بجٹ اجلاس ہوا، جس میں صوبائی وزراء، معان خصوصی، مشیراں، چیف سیکرٹری، سیکرٹریز اور متعلقہ افسران شریک ہوئے، اجلاس میں موجودہ مالی سال 25-2026ء میں ریکارڈ ترقیاتی کاموں پر وزیراعلیٰ سندھ کی کاوشوں کو سراہا گیا۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ نئے سال میں بھی سندھ کے لوگوں کیلئے مزید کاکم کریں گے، نئے سال کے بجٹ میں ہر طبقے کا خیال رکھا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین بلاول بھٹو کی ہدایت پر غریت کے خاتمے کیلئے خصوصی اقدامات کررہے ہیں۔

یاد رہے کہ سندھ کا آئندہ مالی سال کا 3400 ارب روپے کا بجٹ آج صوبائی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ بجٹ پیش کریں گے، صوبے کا مجموعی ترقیاتی بجٹ رواں سال کے مقابلے میں 28 فیصد کم ہوگا۔

صوبائی ترقیاتی پروگرام 385 ارب روپے کا ہوگا، جس میں 3594 جاری سکیمز شامل ہیں، آئندہ مالی سال کے بجٹ میں غیر منظور شدہ 120 سکیموں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

سندھ کی مجموعی آمدن کا 73 فیصد این ایف سی پر انحصار ہے، تنخواہوں میں 10 فیصد اور پنشن میں 8 فیصد اضافہ متوقع ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں