فلم ’ زومبیڈ ‘کی کامیابی کا سفر جاری، چند روز میں 35 کروڑ کمالیے

’ جیو فلمز‘ اور فلم والا پکچرز کی مشترکہ پیشکش فلم ’ زومبیڈ‘ کی کامیابی کا سفر اب تک جاری ہے۔

عید الاضحیٰ پر ریلیز ہونے والی فلم اب بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے اور فیملیز کی بڑی تعداد کا سنیما گھروں کے باہر رَش موجود ہے۔

فلم زومبیڈ نے چند ہی دنوں میں 35 کروڑ روپے سے زائد کا شاندار بزنس کرکے باکس آفس پر اپنا سکہ جمالیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں
زومبیڈ پاکستان کی فلم ہے، اس میں سندھی، پنجابی، پشتون ہر طرح کا ذومبی ملےگا: فہد مصطفیٰ
لاہور میں فلم ‘زومبیڈ’ کی پروموشن نے دھوم مچادی
فلم ایک طرف پاکستان میں کامیابیاں سمیٹ رہی ہے تو دوسری طرف عالمی سطح پر بھی اس فلم کو خوب سراہا جارہا ہے۔

’ زومبیڈ‘ کی منفرد کہانی، سنسنی سے بھرپور مناظر، جدید ویژول ایفیکٹس اور فنکاروں کی جاندار اداکاری کو ناقدین اور شائقینِ فلم کی جانب سے بھرپور پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں