امریکا کے ساتھ فریم ورک پر پہنچ گئے، وفد ابھی پاکستان بھیجنے کا ارادہ نہیں: ایران
تہران: ایرانی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ ہم ایک فریم ورک تک پہنچ گئے ہیں، فی الحال مذاکرات کے لیے وفد پاکستان بھیجنے کا ارادہ نہیں۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ ہم ایک فریم ورک تک پہنچ گئے ہیں،معاہدہ طے پانے سے متعلق کوئی بھی بیان قبل از وقت ہو گا، ایران اس وقت امریکا کے ساتھ جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات کر رہا ہے۔
اسماعیل بقائی نے کہا کہ فی الحال جوہری معاملات پر کوئی بات چیت نہیں ہو رہی، موجودہ سفارتی عمل کا مقصد صرف جنگ کا خاتمہ اور کشیدگی میں کمی ہے، دوسرے حساس معاملات اس مرحلے پر زیر بحث نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز کا انتظام ساحلی ممالک کے ذمہ ہے، فی الحال مذاکرات کے لیے وفد کو پاکستان بھیجنے کا کوئی ارادہ نہیں، بہت سے زیر بحث معاملات نتیجہ خیز رہے لیکن معاہدہ ابھی معاہد طے نہیں پایا۔
Load/Hide Comments




