’’نیٹ ختم کر دو‘‘، وجے تھلاپتی کا مودی حکومت مطالبہ
تمل ناڈو: وزیراعلیٰ وجے تھلاپاتھی نے مودی حکومت نے نیٹ کو ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نیٹ پیپر لیک معاملے پر تمل ناڈو کے وزیراعلیٰ نے اپنی خاموشی توڑتے ہوئے مودی سرکار سے نیٹ کو ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیٹ کے امتحان سے دیہی علاقوں، سرکاری اسکولوں اور تمل میڈیم کے طلبہ کو بہت زیادہ نقصان ہوتا ہے۔
وجے تھلاپاتھی کا کہنا تھا کہ تمل ناڈو حکومت اپنے آغاز سے ہی نیٹ کی مخالفت کرتی رہی ہے۔ نیٹ کو ختم کر دینا چاہیے اور ریاستوں کو 12 ویں جماعت کے نمبروں کی بنیاد پر ایم بی بی ایس اور دیگر میڈیکل کورسز میں سیٹیں بھرنے کی اجازت دی جانی چاہیے۔
دوسری جانب سی بی آئی نے نیٹ پیپر لیک معاملے میں پانچ ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔ تفتیشی ایجنسی نے ملک بھر میں کئی مقامات پر چھاپے مار کر اہم دستاویزات اور الیکٹرانک آلات بھی قبضے میں لیے ہیں۔
سی بی آئی نے کہا کہ پیپر لیک سے متعلق تمام پہلوؤں کی مکمل چھان بین کی جا رہی ہے۔ اس گھپلے میں جو بھی ملوث پایا گیا اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔




