مولانا فضل الرحمان 6 روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے

کراچی : جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان 6 روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے۔

ترجمان اسلم غوری کے مطابق ایئرپورٹ پر علامہ راشد سومرو، قاری عثمان اور دیگر رہنماؤں نے مولانا فضل الرحمان کا استقبال کیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ مولانا آج منگھوپیر روڈ پر منعقد ہونے والی ’’وحدتِ امت کانفرنس‘‘ سے خطاب کریں گے۔

اسلم غوری کے مطابق جے یو آئی (ف) کے سربراہ دورۂ کراچی کے دوران پیر صاحب پگارا اور دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ انھوں نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان کراچی میں ’’میٹ دی پریس‘‘ سے بھی خطاب کریں گے۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں مولانا فضل الرحمان حکومت کی معاشی پالیسیوں، مہنگائی اور پارلیمانی طرزِ عمل پر مسلسل تنقید کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے انھوں نے منگل کو کہا کہ ملک میں مہنگائی کا طوفان آ چکا ہے، مگر پارلیمنٹ میں اس اہم مسئلے پر سنجیدہ بحث نہیں ہو رہی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں