طلاق کی افواہیں: مونی رائے نے خاموشی توڑ دی
ممبئی: معروف بالی ووڈ اداکارہ مونی رائے کا اپنے شوہر سورج نمبیار سے طلاق کی افواہوں پر ردعمل سامنے آگیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مونی رائے کا یہ بیان سوشل میڈیا پر ان کی ازدواجی زندگی میں ممکنہ کشیدگی کی افواہوں کے ایک دن بعد سامنے آیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ مونی رائے کا انسٹاگرام اسٹوریز پر کہنا تھا کہ، ’تمام میڈیا ہاؤسز سے عاجزانہ درخواست ہے کہ جھوٹے بیانیے شائع کرنے سے گریز کریں اور ہماری پرائیویسی کا احترام کریں‘۔
اداکارہ کے اس بیان نے کچھ وضاحت تو فراہم کی لیکن انہوں نے طلاق کے حوالے سے باقاعدہ نہ تصدیق کی اور نہ ہی تردید کی۔
واضح رہے کہ شوبز کی مشہور جوڑی کے درمیان طلاق کی افواہوں نے زور اس وقت پکڑا تھا جب جوڑے نے ایک دوسرے کو انسٹاگرام پر ان فالو کر دیا تھا جس سے مداحوں اور صارفین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی۔
Load/Hide Comments




