ایران کے معاملے پر چین سے کسی مدد کی ضرورت نہیں، ٹرمپ

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے معاملے پر انھیں چین سے کسی مدد کی ضرورت نہیں ہے۔

دورہ چین پر روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا چینی صدر کے ساتھ ایران جنگ پر تفصیلی بات چیت ہو سکتی ہے، اور چین جاتے ہوئے جہاز میں ایران کے ساتھ سیز فائر ختم کرنے پر سوچوں گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کے لیے بیجنگ روانہ ہو گئے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ وہ ایران کے معاملے پر ’’طویل گفتگو‘‘ کریں گے، تاہم تجارتی امور ملاقات کا بنیادی مرکز ہوں گے۔

واشنگٹن سے روانگی سے قبل ٹرمپ نے کہا کہ جنگ کے معاملے میں وہ ’’امریکیوں کی مالی صورت حال کے بارے میں نہیں سوچتے‘‘، اور ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنا ان کی اوّلین ترجیح ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں