پیدائش سے 5 سال تک کے بچوں کو 3 ہزار روپے وظیفہ دینے کا فیصلہ

کراچی: سماجی تحفظ پروگرام کے تحت پیدائش سے 5 سال تک کے بچوں کے لیے سہ ماہی 3 ہزار روپے دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کے بورڈ کا تیسرا اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبے میں سماجی تحفظ کے دائرہ کار کو مزید وسعت دینے کے اہم فیصلے کیے گئے۔

اجلاس میں 8 لاکھ 85 ہزار بچوں اور دیہی خواتین کے لیے نئی نقد امداد کی منظوری دی گئی، جبکہ ابتدائی بچپن کی نشوونما کے لیے 14 ارب روپے کے بڑے منصوبے کی بھی منظوری دی گئی۔

اس پروگرام کے تحت پیدائش سے 5 سال تک کے بچوں کے لیے سہ ماہی 3 ہزار روپے دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں