امریکا نے بھارت کو روسی تیل کی خریداری پر دی گئی رعایت ختم کردی
امریکا نے بھارت کو روسی تیل خریدنے کے لیے دی گئی پابندیوں میں رعایت ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
بھارتی جریدے کے مطابق امریکی رعایت کے بعد بھارتی ریفائنریوں نے 3کروڑ بیرل روسی تیل کے آرڈرز دے رکھے ہیں۔
واضح رہے کہ امریکا نے بھارت کو روس سے تیل خریدنے کے لیے ایک ماہ کی عارضی اجازت دی تھی۔
امریکی حکام کا کہنا تھا کہ بھارت کو روس سے نئے سودے کی اجازت نہیں ہوگی اور بھارت پہلے سے سمندر میں موجود تیل ہی خرید سکے گا۔
Load/Hide Comments




