جے ڈی وینس کا دورہ بھی کام نہ آیا، ٹرمپ کے اتحادی وکٹر اوربان کے 16 سالہ اقتدار کا خاتمہ ہو گیا

بڈاپسٹ : جے ڈی وینس کا دورہ بھی کام نہ آیا، ہنگری کے عوام نے وزیرِ اعظم وکٹر اوربان کو 16 سال بعد ایک بڑے انتخابی جھٹکے میں اقتدار سے باہر کر دیا، وکٹر نے میڈیا کی آزادی پر سخت پابندیاں لگائیں اور ریاستی اداروں کو کمزور کیا۔

ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق ہنگری کے ووٹروں نے انتخابات میں اتوار کو طویل عرصے سے اقتدار میں رہنے والے وزیر اعظم وکٹر اوربان کو سولہ سال بعد اقتدار سے باہر کر دیا، اور ان کی سخت گیر پالیسیوں اور عالمی انتہائی دائیں بازو کی سیاست کو مسترد کرتے ہوئے ایک یورپ نواز حریف کے حق میں فیصلہ دے دیا۔

وکٹر اوربان نے انتخابات میں شکست کو تسلیم کر لیا، جن کی پارٹی کو 55 اور پیٹر مجار کی پارٹی کو 135 نشستوں پر برتری حاصل رہی، ٹِسزا پارٹی کے رہنما پیٹر مجار انتخابات میں وزارت عظمیٰ کے امیدوار ہیں۔

یہ انتخابی نتیجہ غیر معمولی ہے، اور اس کے اثرات صرف ہنگری تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ یورپی یونین، عالمی سیاست اور دیگر ممالک کی پالیسیوں پر بھی پڑ سکتے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں