ایرانی وفد کی پرواز ’میناب 168‘ شہید بچوں سے منسوب
لاہور: ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر باقر قالیباف نے پاکستان کی پرواز کے دوران اپنی تصویر سوشل میڈیا پر جاری کر دی جس میں نشستوں پر میناب سکول کے شہید بچوں کی تصاویر اور بستے رکھے گئے ہیں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کی گئی پوسٹ میں انہوں نے لکھا ہے کہ طیارے میں یہ میرے احباب ہیں۔
یاد رہے کہ جنگ کے ابتدائی دنوں میں ایران کے مناب اسکول پر امریکی اور اسرائیلی حملے میں 168 شہادتیں ہوئی تھیں۔
ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق ایرانی وفد کی قیادت سپیکر ایرانی پارلیمنٹ محمد باقر قالیباف کر رہے ہیں، ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی بھی وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچے ہیں۔
Load/Hide Comments




