بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان جاری ہے، جس کے باعث برینٹ اور امریکی خام تیل دونوں کی قیمتیں نئی سطح پر پہنچ گئی ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق عالمی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل کی قیمت میں 0.39 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی قیمت 96.29 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے۔
اسی طرح امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت بھی 0.30 فیصد اضافے کے بعد 98.16 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگئی ہے۔
معاشی ماہرین اور بین الاقوامی میڈیا کا کہنا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی بنیادی وجہ مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی ہے۔
خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ حالات کی خرابی کے باعث آبنائے ہرمز سے تیل کی سپلائی معطل ہو سکتی ہے، جس کے نتیجے میں عالمی مارکیٹ میں سپلائی کا بحران پیدا ہونے کے باعث قیمتوں میں مزید اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
Load/Hide Comments




