سجل علی نے پیٹرول مہنگا ہونے پر عوام سے بڑی اپیل کردی
کراچی: شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی نے ملک میں پیٹرول کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد عوام سے ایک اہم اپیل کی ہے۔
انسٹاگرام اسٹوری پر معروف اداکارہ سجل علی نے جذباتی انداز میں لکھا کہ جو لوگ ہمیں کھانا ڈیلیور کرتے ہیں اور ہمیں ایک جگہ سے دوسری جگہ لے کر جاتے ہیں، وہ اپنا پورا دن سڑک پر گزارتے ہیں۔ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ان کے لیے حالات مزید کٹھن ہوچکے ہیں۔
اداکارہ کی جانب سے شہریوں کو مشورہ دیا گیا کہ ایسے حالات میں ان محنت کشوں کے ساتھ ہمدردی کا مظاہرہ کیا جائے اور ممکن ہو تو انہیں مناسب ٹِپ دی جائے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ معمولی تعاون بھی ان افراد کے لیے بڑی سہولت کا باعث بن سکتا ہے، جو موجودہ مہنگائی اور ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے براہِ راست متاثر ہو رہے ہیں۔
سجل علی کا 32 ویں سالگرہ پر دل چھو لینے والا پیغام
واضح رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے نے مختلف شعبوں سے وابستہ افراد کو متاثر کیا ہے، تاہم ڈیلیوری اور ٹرانسپورٹ سے منسلک افراد اس صورتحال سے سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔




