جدہ جانے والی پرواز کے مسافر کراچی ائیرپورٹ پر رُل گئے، ویڈیو
کراچی (3 مارچ 2026) : پی آئی اے کی کراچی سے جدہ جانے والی پرواز کئی گھنٹے تاخیر کا شکار ہوگئی، مسافروں نے کراچی ائیرپورٹ پر افطار کیا۔
اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پی آئی اے کی کراچی سے جدہ جانے والی پرواز 5 گھنٹے بعد بھی اڑان نہ بھرسکی، پی کے 831 کو آج شام 6 بجے جدہ کے لیے روانہ ہونا تھا۔
مسافر کراچی ائیرپورٹ کے لاؤنج میں روانگی کے منتظر ہیں، پی کے 831 کو آج شام 6 بجے جدہ کے لیے روانہ ہونا تھا، مسافروں کو صرف روزہ افطار کرایا گیا۔
ویڈیو پلیئر
00:00
01:37
ایک مسافر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مسافروں کو تاحال کھانا فراہم نہیں کیا جاسکا، ائیر لائن انتظامیہ کی جانب سے درست معلومات فراہم نہیں کی جارہیں۔ پہلے روانگی کا وقت رات 11بجے بتایا گیا اور اب 1بجے کا بتایا جارہا ہے۔
اس حوالے سے پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ پی کے 831 کا جہاز روٹیشن کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوا، جدہ جانے والی پرواز کا جہاز کینیڈا سے کراچی آنا تھا، مسافروں کی کراچی ائیرپورٹ سے جدہ روانگی کے لیے متبادل جہاز کا انتظام کیا جارہا ہے۔




