ایرانی سپریم لیڈر پر حملے کے بعد حزب اللہ کی انتقامی کارروائی، اسرائیل پر میزائل اور ڈرون داغ دیے
لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ بھی جنگ میں شامل ہوگئی اور اس نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای پر حملے کے انتقام کے طور پر اسرائیل پر میزائل اور ڈرون فائر کر دیے۔
عرب میڈیا کے مطابق حزب اللہ نے ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی شہادت کے ردِعمل میں اسرائیل کی جانب میزائل اور ڈرون داغے۔
حزب اللہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی شہر حیفہ میں میزائل ڈیفنس سسٹم پر حملہ کیا، یہ حملہ ایرانی سپریم لیڈر پر حملے کے انتقام کے طور پر کیاگیا، اسرائیل لبنانی مقبوضہ علاقوں سے نکل جائے۔
حزب اللہ نے کہا کہ قیادت ہمیشہ اس بات پر زور دیتی آئی ہے کہ اسرائیلی حملوں کے تسلسل اور ہمارے قائدین، نوجوانوں اور عوام کے قتل نے ہمیں اپنے دفاع اور مناسب وقت اور مناسب جگہ پر جواب دینے کا حق دیا ہے۔
Load/Hide Comments




