جمعرات تک اچکزئی کا بطور اپوزیشن لیڈر نوٹیفکیشن ہوجائے گا: بیرسٹر گوہر

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہےکہ جمعرات تک اچکزئی کا بطور اپوزیشن لیڈر نوٹیفکیشن ہوجائے گا۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی وفد کی اسپیکر سے ملاقات ہوئی، اسپیکر کے ساتھ اپوزیشن لیڈر کے تقرر کا طریقہ کار طے ہوا، جمعرات تک اچکزئی کا بطور اپوزیشن لیڈر نوٹیفکیشن ہوجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں
سپر اسپیڈ سے نکل کر اب کسی ونڈر بوائے کی تلاش شروع کردی گئی ہے، بیرسٹر گوہر کا حکومت پر وار
انہوں نے کہا کہ اسپیکر سے ملاقات میں پیپلزپارٹی کے دو ارکان بھی بیٹھے تھے، پیپلزپارٹی والے تو اپوزیشن بینچز پر نہیں بیٹھے ان کو کوئی حق نہیں اور پیپلزپارٹی والوں نے کہا ہے وہ کوئی ڈاکومنٹ جمع نہیں کرائیں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں