بیرون ملک جانے کے لیے ویزے کے باوجود حکام کو مطمئن کرنا ہوگا: وزارت داخلہ

اسلام آباد: پاکستانی شہریوں کو ہوائی اڈوں پر آف لوڈ کرنے کے معاملے پر وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ویزا ہونے کے باوجود امیگریشن حکام کو مطمئن کرنا ہوگا۔

وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ویزا ہونے کے باوجود پاکستانیوں کو بیرون ملک جانے کے حوالے سےامیگریشن حکام کو مطمئن کرنا ہو گا اور مطمئن نہ کرنے کی صورت میں مسافرکوآف لوڈ کیا جائے گا۔

وزارت داخلہ نے وضاحت کی کہ پاکستان کے دنیا میں بہتر امیج کے لیے یہ اقدامات کررہے ہیں، لوگ سینی گال کے ویزے لے کر پھر ادھر سے ڈنکی لگاتے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ باہر جانے والوں کے ریٹرن ٹکٹس، ہوٹل بکنگ اور بینک اکاؤنٹس چیک کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ ان دنوں پاکستانی ہوائی اڈوں پر بیرون ملک جانے والے پاکستانی شہریوں کو آف لوڈ کرنے کی خبریں گردش میں ہیں، سوشل میڈیا پر اس سلسلے میں پوسٹیں بھی وائرل ہو رہی ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں