مراد علی شاہ کا سندھ جاب پورٹل کا افتتاح، عوامی خدمت کیلئے سنگ میل قرار دیدیا

کراچی: وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے سندھ جاب پورٹل کا افتتاح کردیا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے تقریب سے خطاب میں کہا سندھ جاب پورٹل کا افتتاح عوامی خدمت کی فراہمی میں ایک سنگ میل ہے، ہمارا مقصد قابل رسائی اور بااختیار نظام بنانا ہے، شفاف طریقے سے نوجوانوں کو نوکریاں دے سکیں گے، منصوبہ ڈیجیٹل تبدیلی، شفافیت اور عوامی با اختیاری کا مظہر ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت گھوٹکی کندھ کوٹ پل منصوبے کی پیشرفت سے متعلق اجلاس ہوا، وزیراعلیٰ سندھ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ 12.15 کلومیٹر طویل پل ملک کا سب سے بڑا برج ہوگا، گھوٹکی کندھ کوٹ پل سندھ، پنجاب اور بلوچستان کو جوڑے گا۔

مراد علی شاہ نے کہا گھوٹکی کندھ کوٹ پل پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت تعمیر ہو رہا ہے، پل علاقائی ترقی اور ہم آہنگی میں اہم کردار ادا کرے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں